جعفرطیارپر لا کھوں سلام
دلبرسرکار پر لاکھوں سلامجنگ موتہ میں نبی کی فوج کےدوسرے سالار پر لاکھوں سلامرومیوں کی توڑ دی جس نے کمررب کی اس تلوار پر لاکھوں سلامٹوٹے ہاتھوں سے علم تھامے رہاہاں اسی جی دار پر لاکھوں سلامجس کی غیرت پہ علم کو ناز ہےاس علم بردار پر لاکھوں سلامجس کے پوتوں کی زمیں ہے کربلااس حسیں کردار پر لاکھوں سلاملے کے شمع دیں جو حبشہ میں گیااس نبی کے یار پر لاکھوں سلامجان حمزہ اور حیدر پہ درودنازش عمار پر لاکھوں سلامملت اسلام کا محسن ہے جوحق کے اس معیار پر لاکھوں سلامبعد حیدر مومن اول ہے جودیں کے اس شہکار پر لاکھوں سلامتو ثنا کرتا ہے جعفر کی بلالتیری اس گفتار پر لاکھوں سلام
