
اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا
مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا
مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا
وہ رنگ جو رومی پر جامی پہ چڑھایا تھا
اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا
اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا
قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں
اس چہرہ انوار کا دیدار کرا جانا
اس چہرہ انوار کا دیدار کرا جانا
جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی حاصل
اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا
اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا
دیدار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حسرت تو رہے باقی
جزا سکے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا
جزا سکے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا
دنیا سے ریاض ہو جب عقبٰی کی طرف جانا
داغ غم احمد سے سینے کو سجا جانا
داغ غم احمد سے سینے کو سجا جانا
علامہ سید ریاض الدین سہروردی
