{۱} جب سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مبارک گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔
{صحیح مسلم شریف}
{۲} جب سرکار نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک کرتے۔
{ابوداوَد}
{۳} تم مسواک کو لازم پکڑ لو کہ یہ منہ کو پاک کرنے والی اور رب تعالٰی کو راضی کرنے والی ہے۔
{مسند امام احمد}
حضرت عطاء ابن ابی رباح رحمة الله علیہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابتدا میں مسواک کی لمبائی ایک بالشت ہونی چاہیے، لیکن بعد میں کم ہو جانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
(سنن کبریٰ:40/1)
منہ کے چھالے کا علاج
اطباء کا کہنا ہے ۔"بعض اوقات گرمی اور معدہ کی تیزابیت سے منہ میں چھالے پڑجاتےہیں اور اس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں۔ اس کےلیے منہ میں تازہ مسواک ملیں اور اس کے لعاب کو کچھ دیر تک منہ کے اندر پھراتے رہیں، اس طرح کئی مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔"
کیا آپ کو مسواک کرنا آتا ہے؟
ہوسکتا ہے آپ کے دل میں یہ خیال آئے کہ میں تو برسوں سے مسواک استعمال کرتا ہوں مگر میرے دانت اور پیٹ دونوں ہی خراب ہیں، میرے بھولے بھائی اس میں مسواک کا نہیں آپ کا اپنا قصور ہے }میں صاحب مضمون} اس نتیجے پر پہنچاہوں کہ آج شاید لاکھوں میں سے کوئی ایک آدھ ہی ایسا ہو جو صحیح اصولوں کے مطابق مسواک استعمال کرتاہو،ہم لوگ اکثر جلدی جلدی دانتوں پر مسواک مل کر وضو کرکے چل پڑتے ہیں۔ یعنی یوں کہئیے کہ ہم سنت مسواک نہیں بلکہ "رسم مسواک" ادا کرتے ہیں۔

۱۔ مسواک کی موٹائی چھنگلیایعنی چھوٹی انگلی کے برابر ہو
۲۔ مسواک ایک بالشت سے زیادہ لمبی نہ ہو ورنہ اس پر شیطان بیٹھتاہے
۳۔ اس کے ریشے نرم ہوں کہ شخت ریشے دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان خلا GAP کا باعث بنتے ہیں
۴۔ مسواک تازہ ہو تو خوب ورنہ کچھ دیر پانی کے گلاس میں بھگو کر نرم کرلیجئیے۔
۵۔ اس کے ریشے روزانہ کاٹتے رہئیے کہ ریشے اس وقت تک کارآمد رہتےہیں جب تک ان میں تلخی باقی رہے۔
۶۔ دانتوں کی چوڑائی میں مسواک کیجئیے
۷۔ مسواک سیدھےہاتھ میں اس طرح لیجِیئے کہ چھنگلیا اس کے نیچے اور بیچ کی تین انگلیاں اوپر اور انگوٹھا سرے پر ہو
۸۔ چت لیٹ کر مسواک کرنے سے تلی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے
۹۔ مٹھی باندھ کر کرنے سے بواسیر ہونے کا اندیشہ ہے۔
(مسواک کی متفرق سنتیں اور آداب)