(۱)مجھے غریبوں میں تلاش کرو، کیونکہ غریبوں کے ذریعہ ہی سے تمہیں مدد اور روزی ملتی ہے۔
(۲)کوئی فقیر اور مالدا ایسا نہیں جس کو قیامت میں یہ آرزو نہ ہو کہ اس کو دنیا میں اس کی ضرورت کے مطابق دیا جاتا۔
(۳)باپ کا کوئی بھی تحفہ اپنی اولاد کے لئے اس سے بہتر نہیں کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت اچھے طریقہ سے کرے۔
(۴)اگر کوئی عورت اس حال میں مرجائے کہ اس کا شوہر اس سے خوش ہو تو سیدھی جنت میں جائے گی۔
(۵)اگر اللہ کے سواء کسی کو سجدہ کرنے کا حکم ہوتا تو بیوی کو حکم ہوتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔
(۶)جو شخص اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو بددعاء دیتا ہے وہ اس طرح سے اپنا بدلہ لے لیتا ہے۔
(۷)اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا اللہ کو تم دیکھ رہے ہو اور اگر تم اللہ کو نہیں دیکھتے، وہ تو تم کو دیکھ ہی رہا ہے۔
(۸)کوئی عورت کسی عورت کی شرمگاہ کو نہ دیکھے، اسی طرح کوئی مرد کسی مرد کی شرمگاہ کو نہ دیکھے، نہ ہی دو مرد ایک بستر میں اکھٹے لیٹیں اور نہ ہی کوئی عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک بستر میں لیٹے کہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے۔
(۹)جس نے اپنے آپ کو عقل کل سمجھا اس نے غلطی کی اور جس نے اپنے مشوروں کے صحیح ہونے پر غرور کیا وہ گمراہ ہوا۔
(۱۰)جس چیز میں فحش ہوگا اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا اور جس کام میں حیا ہوگی اس کا انجام خیر ہوگا۔
(۱۱)جب تم سالن پکاؤ تو اس کی مقدار اتنی رکھو کہ تم اپنے ہمسایہ کو بھی کچھ نہ کچھ بھیج سکو۔
(۱۲)ہمسایہ کا حق صرف یہی نہیں کہ تم اس کو ایذاء نہ دو بلکہ اس پر احسان بھی کرنا تمہاری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
(۱۳)پروسی کو ایذاء دینے والا جہنمی ہے، خوہ وہ کس قدر بھی عبادت گذار کیوں نہ ہو۔
(۱۴)احوال پرسی کرنا اور پھر اظہار غمخواری نہ کرنا اچھے اخلاق کی دلیل نہیں۔
(۱۵)کشادہ دلی اور شیریں زبانی سے آدمی جنت حاصل کرسکتا ہے۔
(۱۶)کسی مسلمان کو یہ زیبا نہیں کہ کسی مسلمان سے تین دن تک کلام نہ کرے۔
(۱۷)دو مسلمانوں کی صلح کرادینا صدقہ ہے۔
(۱۸)سخی اللہ کے زیادہ قریب ہے، جنت کے قریب ہے، لوگوں کے قریب ہے اور دوزخ کی آگ سے دور ہے۔
(۱۹)کنجوسی اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔
(۲۰)غریبوں کے ساتھ دوستی کرو اور امیروں کی مجالس سے دور رہو۔
(۲۱)ہر قوم کے عالم کی عزت اور توقیر کرو۔
(۲۲)شرک کے بعد بدترین گناہ خلق خدا کو پریشان کرنا ہے۔
(۲۳)ایمان کے بعد افضل ترین نیکی خلق خدا کو آسائش مہیا کرنا ہے۔
(۲۴)جو شخص بزرگوں کی عزت و تکریم نہ کرے اور بچوں سے پیار نہ کرے وہ میری امت میں سے نہیں۔
(۲۵)اعمال میں سب سے اچھا عمل حسن خلق ہے۔
(۲۶)انسانوں میں سب سے اچھا انسان وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔
(۲۷)سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
(۲۸)جس کو مسلمان کا غم نہیں وہ میری امت میں سے نہیں۔
(۲۹)رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔