مسلمان بھائی سے مسکراتے چہرے کے ساتھ ملنا صدقہ ہے، اچھےکام کا حکم دینا اور بُرے کام سے روکنا صدقہ ہے ،بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانا صدقہ ہے، راستہ سے پتھر کانٹے وغیرہ کو ہٹانا صدقہ ہے۔
اے اللہ کے بندو!دوائی استعمال کرو اللہ تعالی نے کوئی ایسی بیماری نہیں پیدا کی جس کی دوا نہ رکھی ہو البتہ بڑھاپا ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں۔
(۳۶)تَفَكَّرُوا في خَلْقِ الله ولا تَفَكَّرُوا في الله فَتَهْلِكُوا
(مجمع الزوائد،۱/۸۱)
اللہ تعالی کی مخلوق میں غور وفکر کرو، اللہ تعالی کے بارے میں غور وفکر نہ کرو ورنہ ہلاک ہوجاؤگے۔
ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو اس سے محبت پیدا ہوگی اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا کرو اس سے دلوں کا کھوٹ دور ہوگا۔
(۳۸)ثلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ أظَلَّهُ الله تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لا ظِلَّ إلاَّ ظِلُّهُ الوُضُوءُ على المَكارِهِ والمَشْيُ إلى المَساجدِ في الظُّلَمِ وإِطْعامُ الجائِعِ
(مختارالاحادیث النبویہ،رقم الحدیث:۴۹۰)
تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں ہوں گی اسے اللہ تعالی اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں گے جس دن اس کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا،ایک تو ناگواری کی حالت میں وضو کرنا،دوسری چیز اندھیروں میں مسجد کی طرف جانا اور تیسریبھوکے کو کھانا کھلانا۔