سب درختوں کی بنا ویں گر قلم
وصف پورا ہو سکے نہ یک رقم
جب کریں تعریف ربِ ذوالجلال
ہوتی تا دریا میں یک قطرہ مثال
اور آخر میں خدا سے یہ درخواست بھی کرتے ہیں :
شاعر ی کرنے کا مجھ کو دے کے ذوق
رکھ مرے دل میں تری الفت کا شوق
بخش دے سارے گنہ میرے رحیم
فضل کر دکھلا صراط المستقیم
دل سے تجھ در کی نگہبانی کروں
عاجزی سوں خاک پیشانی کروں
بس یہی عاصی کو ہے تجھ سے امید
کر سیاہ نامہ مرا دھوکر سفید
