سرکار بغداد حضورِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا اسم مبارک ” عبدالقادر” آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کنیت ” ابو محمد “اور القابات” محی الدین ، محبوب سبحانی ، غوث الثقلین ، غوث الاعظم ” وغیرہ ہیں، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ٤٧٠ ھ میں بغداد شریف کے قریب قصبہ جیلان میں پیدا ہوئے اور ٥٦١ ھ میں بغداد شریف ہی میں وصال فرمایا ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار پر انوار عراق کے مشہور شہر بغداد میں ہے ۔
(بہجۃالاسرارومعدن الانوار،ذکرنسبہ وصفتہ، ص۱۷۱،الطبقات الکبرٰی للشعرانی،ابو صالح سیدی عبدالقادرالجیلی،ج۱،ص۱۷۸)
(ان شاء اللہ عزوجل سال بھر تک آفتوں سے حفاظت)
ربیع الغوث کی گیارھویں شب (یعنی بڑی رات) سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کے گیارہ نام (اوّل آخر گیارہ بار درود شریف) پڑھ کر گیارہ کھجوروں پر دم کرکے اُسی رات کھالیجئے، ان شاء اللہ عزوجل سارا سال مصیبتوں سے حفاظت ہوگی۔ گیارہ نام یہ ہیں:۔