ایمان صافی، داروئے شافی
دم ساز وافی، شبلی نہ حافی
اللہ کافی، ہر شے اضافی
کیا زر کا رونا، آخر یہ ہونا
مٹی میں سونا، کنکر بچھونا
اللہ کافی، ہر شے اضافی
درویش غازی، کیا خانہ سازی
دنیا مجازی، دو دن کی بازی
اللہ کافی، ہر شے اضافی
