
عالم انسانیت بجا طور پر سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر فخر کرتی ہے، کیونکہ نہ تو قبل از اسلام اور نہ ہی موجودہ ترقی یافتہ دور میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمسر تو بڑی دور کی بات ہے کوئی ثانی بھی نہیں بن سکا، اغیار کی انتھک تحقیق و جستجو کے نتیجہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس میں کسی بھی قسم کا نقطۂ معترضہ بھی نہیں ثابت کرسکے، حتی کہ ایک مغربی محقق مائیکل ہرٹ نے اپنی مشہور زمانہ اور شہر آفاق کتاب ’’دی ہنڈرڈ The Hundred‘‘ میں سرکار عالی مقام صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی پہلے نمبر پر تحریر کرکے رسالمتآب صلی اللہ علیہ وسلم پر عالم انسانیت کے مدبروں اور دانشوروں کا اعتماد ظاہر کیا ہے، اگر یہ کتاب کوئی مسلمان محقق لکھتا تو اس پر مسلمان ہونے کا الزام لگ سکتا تھا، مگر اللہ رب العزت نے یہ کام کفار کے ایک دانشور سے کرایا اور مائیکل ہرٹ نے پوری توانائی کے ساتھ عیسائیوں اور یہودیوں کے ہر قسم کے الزامات کا جواب دیا اور ان کو کلی طور پر مطمئن بھی کردیا۔
(اقوال کاخزانہ)