
۱۔بے وقوفوں کے پاس بیٹھنے سے بچو کیونکہ ان کے پاس بیٹھنا بیماری ہے،جو بیوقوف کی باتیں برداشت کرتا ہے وہ خوش رہتا ہے اور جو اس کی غلط باتوں کا جواب دے گا اسے بالآخر ندامت اٹھانی پڑے گی اور جو بے وقوف کی تھوڑی تکلیف کو برداشت نہیں کرتا اسے پھر زیادہ تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے
۲۔جب تم میں سے کوئی امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے نفس کو تکلیفوں پر صبر کرنے کی عادت ڈالے اوراللہ تعالیٰ سے ثواب ملنے کا یقین رکھے ؛کیونکہ جسے اللہ تعالی سے ثواب ملنے کا یقین ہوگا اسے تکلیفوں کے پیش آنے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
(حیاۃ الحابۃ:۲/۸۱۵)
